Sunan Abi Dawood Hadith 3520 (سنن أبي داود)
[3520]صحیح
انظر الحدیث السابق (3519)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ،عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ،قَالَ: أَيُّمَا رَجُلٍ بَاعَ مَتَاعًا،فَأَفْلَسَ الَّذِي ابْتَاعَہُ،وَلَمْ يَقْبِضِ الَّذِي بَاعَہُ مِنْ ثَمَنِہِ شَيْئًا فَوَجَدَ مَتَاعَہُ بِعَيْنِہِ, فَہُوَ أَحَقُّ بِہِ،وَإِنْ مَاتَ الْمُشْتَرِي فَصَاحِبُ الْمَتَاعِ أُسْوَةُ الْغُرَمَاءِ.
جناب ابوبکر بن عبدالرحمٰن بن حارث سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس نے کوئی مال بیچا ہو اور پھر خریدار کنگال ہو گیا ہو اور بیچنے والے نے اس کی کوئی قیمت وصول نہ کی ہو پھر وہ اپنے مال کو اس کے پاس بعینہ پائے ‘ تو وہی اس کا زیادہ حقدار ہو گا ‘ اگر خریدار فوت ہو جائے تو مال والا دیگر قرض خواہوں کے ساتھ برابر ہو گا۔‘‘