Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 353 (سنن أبي داود)

[353]حسن

وصححہ ابن خزیمۃ (1755) والحاکم علٰی شرط البخاري (1/280، 281) ووافقہ الذھبي وحسنہ الحافظ فی الفتح الباري (2/362) وسندہ حسن مشکوۃ المصابیح (544)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ أُنَاسًا مِنْ أَہْلِ الْعِرَاقِ جَاءُوا فَقَالُوا يَا ابْنَ عَبَّاسٍ أَتَرَی الْغُسْلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاجِبًا قَالَ لَا وَلَكِنَّہُ أَطْہَرُ وَخَيْرٌ لِمَنْ اغْتَسَلَ وَمَنْ لَمْ يَغْتَسِلْ فَلَيْسَ عَلَيْہِ بِوَاجِبٍ وَسَأُخْبِرُكُمْ كَيْفَ بَدْءُ الْغُسْلِ كَانَ النَّاسُ مَجْہُودِينَ يَلْبَسُونَ الصُّوفَ وَيَعْمَلُونَ عَلَی ظُہُورِہِمْ وَكَانَ مَسْجِدُہُمْ ضَيِّقًا مُقَارِبَ السَّقْفِ إِنَّمَا ہُوَ عَرِيشٌ فَخَرَجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي يَوْمٍ حَارٍّ وَعَرِقَ النَّاسُ فِي ذَلِكَ الصُّوفِ حَتَّی ثَارَتْ مِنْہُمْ رِيَاحٌ آذَی بِذَلِكَ بَعْضُہُمْ بَعْضًا فَلَمَّا وَجَدَ رَسُولُ اللہِ ﷺ تِلْكَ الرِّيحَ قَالَ أَيُّہَا النَّاسُ إِذَا كَانَ ہَذَا الْيَوْمَ فَاغْتَسِلُوا وَلْيَمَسَّ أَحَدُكُمْ أَفْضَلَ مَا يَجِدُ مِنْ دُہْنِہِ وَطِيبِہِ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ ثُمَّ جَاءَ اللہُ بِالْخَيْرِ وَلَبِسُوا غَيْرَ الصُّوفِ وَكُفُوا الْعَمَلَ وَوُسِّعَ مَسْجِدُہُمْ وَذَہَبَ بَعْضُ الَّذِي كَانَ يُؤْذِي بَعْضُہُمْ بَعْضًا مِنْ الْعَرَقِ

جناب عکرمہ بیان کرتے ہیں کہ عراق کی جانب سے کچھ لوگ آئے اور کہنے لگے: اے ابن عباس! کیا آپ جمعہ کے غسل کو واجب کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: نہیں لیکن یہ زیادہ طہارت کا باعث ہے اور جو غسل کر لے اس کے لیے بہت بہتر ہے اور جو غسل نہ کرے اس پر واجب نہیں ہے۔اور میں تمہیں بتاتا ہوں کہ غسل کیسے شروع ہوا؟ لوگ محنت مشقت کیا کرتے تھے،لباس اون کا ہوتا تھا،اپنی پیٹھوں پر سامان ڈھوتے تھے اور ان کی مسجد بھی تنگ اور نیچی چھت والی تھی،گویا چھپر سا تھا،تو ایک بار رسول اللہ ﷺ تشریف لائے،دن گرم تھا اور لوگوں کو ان کے اونی لباسوں میں پسینہ آیا،حتیٰ کہ ان سے نامناسب بوئیں نکلیں اور انہیں ایک دوسرے سے بہت اذیت ہوئی،رسول اللہ ﷺ نے جب یہ بو محسوس کی تو فرمایا ’’لوگو! جب یہ (جمعہ کا) دن ہوا کرے تو غسل کیا کرو اور جسے جو عمدہ تیل اور خوشبو مہیا ہو استعمال کیا کرے۔‘‘ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر اللہ تعالیٰ نے حالات میں بہتری پیدا کر دی۔لوگ اونی لباس چھوڑ کر دوسرے لباس پہننے لگے اور محنت مشقت کے کاموں سے بھی کفایت ہو گئی،مسجد بھی کھلی ہو گئی اور وہ پسینہ جو ایک دوسرے کے لیے اذیت کا باعث تھا،ختم ہو گیا۔