Sunan Abi Dawood Hadith 3538 (سنن أبي داود)

[3538]صحیح

صحیح بخاری (2621) صحیح مسلم (1622)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا أَبَانُ وَہَمَّامٌ وَشُعْبَةُ قَالُوا حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ الْعَائِدُ فِي ہِبَتِہِ كَالْعَائِدِ فِي قَيْئِہِ قَالَ ہَمَّامٌ وَقَالَ قَتَادَةُ وَلَا نَعْلَمُ الْقَيْءَ إِلَّا حَرَامًا

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’ہدیہ دے کر واپس لے لینے والا ایسے ہے جیسے کوئی قے کرے اور پھر اسے کھا لے۔‘‘ ہمام رحمہ اللہ کہتے ہیں قتادہ رحمہ اللہ نے کہا کہ ہم تو قے کو حرام سمجھتے ہیں۔