Sunan Abi Dawood Hadith 355 (سنن أبي داود)
[355]صحیح
سنن النسائي (188) وسندہ حسن مشکوۃ المصابیح (543)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الْأَغَرُّ عَنْ خَلِيفَةَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ جَدِّہِ قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ أُرِيدُ الْإِسْلَامَ فَأَمَرَنِي أَنْ أَغْتَسِلَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ
جناب حلیفہ بن حصین اپنے دادا سیدنا قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہمیں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا،میں اسلام قبول کرنا چاہتا تھا۔تو آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں غسل کروں اور پانی میں بیری کے پتے ملے ہوئے ہوں۔