Sunan Abi Dawood Hadith 3673 (سنن أبي داود)

[3673]صحیح

صحیح بخاری (4620) صحیح مسلم (1980)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كُنْتُ سَاقِيَ الْقَوْمِ حَيْثُ حُرِّمَتْ الْخَمْرُ فِي مَنْزِلِ أَبِي طَلْحَةَ وَمَا شَرَابُنَا يَوْمَئِذٍ إِلَّا الْفَضِيخُ فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ وَنَادَی مُنَادِي رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقُلْنَا ہَذَا مُنَادِي رَسُولِ اللہِ ﷺ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے گھر میں اہل مجلس کو شراب پلا رہا تھا کہ شراب کی حرمت کا حکم نازل ہو گیا۔اور اس دن ہماری شراب ’’فضیخ‘‘ (کچی کھجور سے تیار کی ہوئی شراب) تھی۔ایک آدمی ہمارے پاس آیا اور اس نے کہا: تحقیق شراب حرام کر دی گئی ہے اور رسول اللہ ﷺ کے منادی نے اعلان بھی کر دیا ہے۔پس ہم نے کہا: یہ شخص رسول اللہ ﷺ کی جانب سے اعلان کر رہا ہے۔