Sunan Abi Dawood Hadith 3680 (سنن أبي داود)
[3680]إسنادہ حسن
النعمان ھو ابن أبي شیبۃ الجندي
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ النَّيْسَابُورِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ عُمَرَ الصَّنْعَانِيُّ قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ أَبِي شَيْبَةَ يَقُولُ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ كُلُّ مُخَمِّرٍ خَمْرٌ وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ وَمَنْ شَرِبَ مُسْكِرًا بُخِسَتْ صَلَاتُہُ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا فَإِنْ تَابَ تَابَ اللہُ عَلَيْہِ فَإِنْ عَادَ الرَّابِعَةَ كَانَ حَقًّا عَلَی اللہِ أَنْ يَسْقِيَہُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ قِيلَ وَمَا طِينَةُ الْخَبَالِ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ صَدِيدُ أَہْلِ النَّارِ وَمَنْ سَقَاہُ صَغِيرًا لَا يَعْرِفُ حَلَالَہُ مِنْ حَرَامِہِ كَانَ حَقًّا عَلَی اللہِ أَنْ يَسْقِيَہُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’ہر وہ چیز جو عقل پر پردہ ڈال دے وہ خمر (شراب) ہے ‘ اور ہر نشہ آور حرام ہے ‘ اور جس نے کوئی نشہ آور چیز استعمال کی اس کی چالیس دن کی نمازیں کاٹ لی جائیں گی۔اگر اس نے توبہ کی تو اﷲ اس کی توبہ قبول فرما لے گا ‘ اگر اس نے چوتھی بار پینے کا اعادہ کیا تو اﷲ پر یہ حق ہو گا کہ اسے۔((طینۃ الخبال)) پلائے۔‘‘ پوچھا گیا: اے اﷲ کے رسول! ((طینۃ الخبال)) سے کیا مراد ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ جہنمیوں کی پیپ ہے۔اور جس نے کسی کم عمر کو شراب پلا دی جسے حلال حرام کی تمیز نہ تھی تو اﷲ پر حق ہو گا کہ اسے ((طینۃ الخبال)) یعنی جہنمیوں کی پیپ پلائے۔‘‘