Sunan Abi Dawood Hadith 3760 (سنن أبي داود)

[3760]إسنادہ صحیح

أخرجہ الترمذي (1848 وسندہ صحیح) والنسائي (132 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (4209)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ خَرَجَ مِنْ الْخَلَاءِ فَقُدِّمَ إِلَيْہِ طَعَامٌ فَقَالُوا أَلَا نَأْتِيكَ بِوَضُوءٍ فَقَالَ إِنَّمَا أُمِرْتُ بِالْوُضُوءِ إِذَا قُمْتُ إِلَی الصَّلَاةِ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بیت الخلاء سے نکلے تو آپ ﷺ کو کھانا پیش کیا گیا۔صحابہ نے کہا: کیا آپ ﷺ کے لیے وضو کا پانی نہ لے آئیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’مجھے وضو کا حکم اسی وقت ہے جب میں نماز کے لیے کھڑا ہوں۔‘‘