Sunan Abi Dawood Hadith 3784 (سنن أبي داود)
[3784]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (1565 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (4087)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ حَدَّثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنِي قَبِيصَةُ بْنُ ہُلْبٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ وَسَأَلَہُ رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّ مِنْ الطَّعَامِ طَعَامًا أَتَحَرَّجُ مِنْہُ فَقَالَ لَا يَتَخَلَّجَنَّ فِي صَدْرِكَ شَيْءٌ ضَارَعْتَ فِيہِ النَّصْرَانِيَّةَ
جناب قبیصہ بن ہلب طلائی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں،وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا جبکہ ایک آدمی نے آپ ﷺ سے سوال کیا تھا کہ کچھ کھانے ایسے ہیں جن کے کھانے میں میں حرج سمجھتا ہوں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’کوئی (حلال) چیز تیرے سینے میں شک و شبہ نہ ڈالے ‘ اس سے تو نصرانیوں (راہبوں) کے مشابہ ہو جائے گا۔‘‘