Sunan Abi Dawood Hadith 3837 (سنن أبي داود)
[3837]إسنادہ صحیح
أخرجہ ابن ماجہ (3334 وسندہ صحیح) ابنا بسر سلمیین ھما عبد اللہ بن بسر وعطیۃ بن بسر رضي اللہ عنھما مشکوۃ المصابیح (4232)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَزِيرِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مَزْيَدَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ جَابِرٍ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ ابْنَيْ بُسْرٍ السُّلَمِيَّيْنِ قَالَا دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَدَّمْنَا زُبْدًا وَتَمْرًا وَكَانَ يُحِبُّ الزُّبْدَ وَالتَّمْرَ
سلیم بن عامر نے بسر کے دو بیٹوں سے روایت کیا جو قبیلہ بنو سلیم سے تھے (اور ان کا نام عبداللہ اور عطیہ نقل ہوئے ہیں) انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم نے آپ ﷺ کی خدمت میں مکھن اور کھجور پیش کی اور آپ ﷺ مکھن اور کھجور پسند فرمایا کرتے تھے۔