Sunan Abi Dawood Hadith 3846 (سنن أبي داود)
[3846]صحیح
صحیح بخاری (2557) صحیح مسلم (1663)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ عَنْ مُوسَی بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا صَنَعَ لِأَحَدِكُمْ خَادِمُہُ طَعَامًا ثُمَّ جَاءَہُ بِہِ وَقَدْ وَلِيَ حَرَّہُ وَدُخَانَہُ فَلْيُقْعِدْہُ مَعَہُ لِيَأْكُلَ فَإِنْ كَانَ الطَّعَامُ مَشْفُوہًا فَلْيَضَعْ فِي يَدِہِ مِنْہُ أَكْلَةً أَوْ أَكْلَتَيْنِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب تمہارا خادم تمہارے لیے کھانا تیار کر کے تمہیں پیش کرے،جبکہ وہ اس کی گرمی اور دھواں برداشت کرتا رہا ہو تو چاہیئے کہ اسے اپنے ساتھ بٹھا کر کھلائے،اگر کھانا کم اور اس کے طلب گار زیادہ ہوں تو (بھی) مناسب ہے کہ ایک دو لقمے اس کے ہاتھ پر رکھ دے۔‘‘