Sunan Abi Dawood Hadith 3914 (سنن أبي داود)
[3914]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
قَالَ أَبو دَاود: قُرِئَ عَلَی الْحَارِثِ بْنِ مِسْكِيْنٍ وَأَنَا شَاہِدٌ أَخْبَرَكُمْ أَشْہَبُ،قَالَ: سُئِلَ مَالِكٌ عَنْ قَوْلِہِ: لَا صَفَرَ؟ قَالَ: إِنَّ أَہْلَ الْجَاہِلِيَّةِ كَانُوا يُحِلُّونَ صَفَرَ, يُحِلُّونَہُ عَامًا،وَيُحَرِّمُونَہُ عَامًا،فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: لَا صَفَرَ.
امام ابوداؤد کہتے ہیں کہ میری موجودگی میں حارث بن مسکین کے سامنے حدیث پڑھی گئی ‘ اشہب نے تمہیں بتلایا کہ امام مالک رحمہ اللہ سے ((لا صفر)) کا مفہوم پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: دور جاہلیت میں لوگ ماہ صفر کو ایک سال حلال قرار دے لیتے تھے اور ایک سال حرام تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’صفر میں تبدیلی صحیح نہیں۔‘‘