Sunan Abi Dawood Hadith 3949 (سنن أبي داود)
[3949]حسن
قتادۃ تابعہ عاصم الأحول عند الترمذي (1365) مشکوۃ المصابیح (3393)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ وَمُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَقَالَ مُوسَی فِي مَوْضِعٍ آخَرَ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ فِيمَا يَحْسِبُ حَمَّادٌ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ مَلَكَ ذَا رَحِمٍ مَحْرَمٍ فَہُوَ حُرٌّ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ قَتَادَةَ وَعَاصِمٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ مِثْلَ ذَلِكَ الْحَدِيثِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَلَمْ يُحَدِّثْ ذَلِكَ الْحَدِيثَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَقَدْ شَكَّ فِيہِ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا جیسے کہ حماد کا خیال ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو کوئی اپنے محرم رشتہ دار کا مالک بن گیا ہو تو وہ آزاد ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ محمد بن بکر برسانی نے بواسطہ حماد بن سلمہ ‘ قتادہ سے ‘ اور عاصم نے بواسطہ حسن بصری،سمرہ رضی اللہ عنہ سے ‘ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے مذکورہ حدیث کے مثل روایت کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس حدیث کو صرف حماد بن سلمہ نے (مرفوع یا متصل) بیان کیا ہے اور اس میں اسے شک بھی ہے۔