Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 396 (سنن أبي داود)

[396]صحیح

صحیح مسلم (612)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ سَمِعَ أَبَا أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَالَ وَقْتُ الظُّہْرِ مَا لَمْ تَحْضُرْ الْعَصْرُ وَوَقْتُ الْعَصْرِ مَا لَمْ تَصْفَرَّ الشَّمْسُ وَوَقْتُ الْمَغْرِبِ مَا لَمْ يَسْقُطْ فَوْرُ الشَّفَقِ وَوَقْتُ الْعِشَاءِ إِلَی نِصْفِ اللَّيْلِ وَوَقْتُ صَلَاةِ الْفَجْرِ مَا لَمْ تَطْلُعْ الشَّمْسُ

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’ظہر کا وقت اس وقت تک ہے جب تک کہ عصر شروع نہ ہو اور عصر کا وقت اس وقت تک ہے جب تک کہ سورج زرد نہ ہو اور مغرب کا وقت اس وقت تک ہے جب تک کہ شفق کی شدید سرخی غائب نہ ہو اور عشاء کا وقت آدھی رات تک ہے اور فجر کی نماز کا وقت جب تک کہ سورج نہ نکلے۔‘‘