Sunan Abi Dawood Hadith 4014 (سنن أبي داود)

[4014]إسنادہ حسن

زرعۃ بن عبد الرحمن بن جرھد: ذکرہ ابن حبان فی الثقات وحسنہ الترمذي وصحح لہ الحاکم والذھبي وللحدیث شواھد کثیرۃ عند الترمذي (2797) وغیرہ مشکوۃ المصابیح (3112)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ زُرْعَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَرْہَدٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ كَانَ جَرْہَدٌ ہَذَا مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ قَالَ جَلَسَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عِنْدَنَا وَفَخِذِي مُنْكَشِفَةٌ فَقَالَ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ الْفَخِذَ عَوْرَةٌ

جناب زرعہ اپنے والد عبدالرحمٰن بن جرہد سے روایت کرتے ہیں اور یہ جرہد رضی اللہ عنہ اصحاب صفہ میں سے تھے۔انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے ہاں بیٹھے ہوئے تھے اور میری ران ننگی ہو رہی تھی ‘ تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’کیا تمہیں معلوم نہیں کہ ران قابل ستر ہوتی ہے۔‘‘ (یعنی اسے چھپانا چاہیئے)۔