Sunan Abi Dawood Hadith 4028 (سنن أبي داود)

[4028]صحیح

صحیح بخاری (2599) صحیح مسلم (1058)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَيَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْہَبٍ الْمَعْنَی أَنَّ اللَّيْثَ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ حَدَّثَہُمْ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ أَنَّہُ قَالَ قَسَمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَقْبِيَةً وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ شَيْئًا فَقَالَ مَخْرَمَةُ يَا بُنَيَّ انْطَلِقْ بِنَا إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَانْطَلَقْتُ مَعَہُ قَالَ ادْخُلْ فَادْعُہُ لِي قَالَ فَدَعَوْتُہُ فَخَرَجَ إِلَيْہِ وَعَلَيْہِ قِبَاءٌ مِنْہَا فَقَالَ خَبَأْتُ ہَذَا لَكَ قَالَ فَنَظَرَ إِلَيْہِ زَادَ ابْنُ مَوْہَبٍ مَخْرَمَةُ ثُمَّ اتَّفَقَا قَالَ رَضِيَ مَخْرَمَةُ قَالَ قُتَيْبَةُ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ لَمْ يُسَمِّہِ

سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قبائیں تقسیم کیں مگر مخرمہ کو کچھ نہ دیا۔تو مخرمہ نے کہا: اے بیٹے! چلو ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں چلتے ہیں۔تو میں ان کے ساتھ چل پڑا۔پھر انہوں نے مجھ سے کہا: اندر جاؤ اور آپ ﷺ کو بلا لاؤ۔چنانچہ میں نے آپ کو بلایا تو آپ تشریف لے آئے اور آپ انہی قباؤں میں سے ایک اوڑھے ہوئے تھے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ میں نے تمہارے لیے چھپا رکھی تھی۔‘‘ پس مخرمہ نے اسے دیکھا۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’کیا مخرمہ راضی ہے۔‘‘ قتیبہ نے سند میں ’’ابن ابی ملیکہ‘‘ کہا اور اس کا نام نہیں لیا۔