Sunan Abi Dawood Hadith 4143 (سنن أبي داود)
[4143]إسنادہ صحیح
أخرجہ الترمذي (2770 وسندہ صحیح)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ وَكِيعٍ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی النَّبِيِّ ﷺ فِي بَيْتِہِ فَرَأَيْتُہُ مُتَّكِئًا عَلَی وِسَادَةٍ زَادَ ابْنُ الْجَرَّاحِ عَلَی يَسَارِہِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ إِسْرَائِيلَ أَيْضًا عَلَی يَسَارِہِ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نبی کریم ﷺ کے گھر گیا تو میں نے آپ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ ایک تکیے کا سہارا لیے ہوئے تھے۔عبداللہ بن جراح نے کہا: آپ ﷺ اپنے بائیں پہلو سے سہارا لیے ہوئے تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اس روایت کو اسحاق بن منصور نے بھی اسرائیل سے روایت کہا (تو کہا کہ) آپ ﷺ بائیں پہلو سے سہارا لیے ہوئے تھے۔