Sunan Abi Dawood Hadith 4277 (سنن أبي داود)
[4277]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ،عَنْ مَنْصُورٍ،عَنْ ہِلَالِ بْنِ يَسَافٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ،قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ،فَذَكَرَ فِتْنَةً،فَعَظَّمَ أَمْرَہَا،فَقُلْنَا-أَوْ قَالُوا-: يَا رَسُولَ اللہِ! لَئِنْ أَدْرَكَتْنَا ہَذِہِ لَتُہْلِكَنَّا! فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: كَلَّا, إِنَّ بِحَسْبِكُمُ الْقَتْلَ. قَالَ سَعِيدٌ: فَرَأَيْتُ إِخْوَانِي قُتِلُوا.
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ ﷺ نے فتنے کے ہونے کا ذکر فرمایا اور اس کی ہیبت ناکی بیان کی۔ہم نے عرض کیا یا لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر یہ ہمیں پہنچ گیا تو ہلاک کر ڈالے گا۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’ہرگز نہیں۔اس میں تمہیں قتل ہو جانا ہی کافی ہو گا۔‘‘ سعید کہتے ہیں: پھر میں نے اپنے بھائیوں کو دیکھا کہ قتل ہو گئے۔