Sunan Abi Dawood Hadith 4327 (سنن أبي داود)
[4327] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (4074)
مجالد: ضعفہ الجمہور
و أصل الحدیث صحیح بدون ’’صلی الظہر‘‘
انظر الحدیث السابق (الأصل / سنن أبي داود:3426)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صُدْرَانَ،حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ،حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ،عَنْ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ،عَنْ عَامِرٍ،قَالَ حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ, أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّی الظُّہْرَ،ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ،وَكَانَ لَا يَصْعَدُ عَلَيْہِ إِلَّا يَوْمَ جُمُعَةٍ قَبْلَ يَوْمَئِذٍ... ثُمَّ ذَكَرَ ہَذِہِ الْقِصَّةَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَابْنُ صُدْرَانَ بَصْرِيٌّ غَرِقَ فِي الْبَحْرِ مَعَ ابْنِ مِسْوَرٍ لَمْ يَسْلَمْ مِنْہُمْ غَيْرُہُ.
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے ظہر کی نماز پڑھائی پھر منبر پر تشریف لائے،اور آپ ﷺ جمعہ کے علاوہ منبر پر نہ آتے تھے۔مگر اس دن منبر پر آئے۔پھر یہ قصہ بیان کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں ابن صدران بصری ہیں جو ابن مسور کے ساتھ سمندر میں ڈوب گئے تھے اور اس کے علاوہ اور کوئی محفوظ نہیں رہا تھا۔