Sunan Abi Dawood Hadith 4329 (سنن أبي داود)
[4329]صحیح
صحیح بخاری (3055) صحیح مسلم (2930)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ خُشَيْشُ بْنُ أَصْرَمَ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ, أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ مَرَّ بِابْنِ صَائِدٍ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِہِ،فِيہِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ،وَہُوَ يَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ عِنْدَ أُطُمِ بَنِي مَغَالَةَ،وَہُوَ غُلَامٌ،فَلَمْ يَشْعُرْ حَتَّی ضَرَبَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ظَہْرَہُ بِيَدِہِ،ثُمَّ قَالَ: أَتَشْہَدُ أَنِّي رَسُولُ اللہِ؟،قَالَ: فَنَظَرَ إِلَيْہِ ابْنُ صَيَّادٍ،فَقَالَ: أَشْہَدُ أَنَّكَ رَسُولُ الْأُمِّيِّينَ،ثُمَّ قَالَ ابْنُ صَيَّادٍ لِلنَّبِيِّ ﷺ: أَتَشْہَدُ أَنِّي رَسُولُ اللہِ؟ فَقَالَ لَہُ النَّبِيُّ ﷺ: آمَنْتُ بِاللہِ وَرُسُلِہِ،ثُمَّ قَالَ لَہُ النَّبِيُّ ﷺ: مَا يَأْتِيكَ؟،قَالَ: يَأْتِينِي صَادِقٌ وَكَاذِبٌ،فَقَالَ لَہُ النَّبِيُّ ﷺ: خُلِطَ عَلَيْكَ الْأَمْرُ،ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنِّي قَدْ خَبَّأْتُ لَكَ خَبِيئَةً،وَخَبَّأَ لَہُ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ[الدخان: 10]،قَالَ ابْنُ صَيَّادٍ: ہُوَ الدُّخُّ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: اخْسَأْ فَلَنْ تَعْدُوَ قَدْرَكَ،فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللہِ! ائْذَنْ لِي فَأَضْرِبَ عُنُقَہُ! فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنْ يَكُنْ فَلَنْ تُسَلَّطَ عَلَيْہِ-يَعْنِي: الدَّجَّالَ-وَإِلَّا يَكُنْ ہُوَ, فَلَا خَيْرَ فِي قَتْلِہِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنے چند صحابہ کی معیت میں ابن صائد کے پاس سے گزرے۔ان صحابہ میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی تھے۔اور وہ (ابن صائد مدینہ میں) بنو مغالہ کے ٹیلوں کے پاس لڑکوں کے ساتھ کھیل رہا تھا اور نوعمر لڑکا تھا۔اسے پتا نہ چلا حتیٰ کہ رسول اللہ ﷺ نے اس کی کمر پر اپنا ہاتھ مارا،پھر اس سے کہا: ’’کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟‘‘ راوی کہتا ہے کہ ابن صائد نے آپ کی طرف دیکھا،پھر اس نے جواب دیا میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ امی لوگوں (عرب) کے رسول ہیں۔پھر ابن صیاد نے نبی کریم ﷺ سے کہا: کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتا ہوں۔‘‘ پھر نبی کریم ﷺ نے اس سے پوچھا ’’تیرے پاس کیا آتا ہے؟‘‘ بولا میرے پاس سچا آتا ہے اور جھوٹا بھی۔تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’تجھ پر معاملہ خلط ملط کر دیا گیا ہے۔‘‘ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’میں نے تیرے لیے ایک بات چھپائی ہے۔‘‘ جب کہ آپ ﷺ نے اپنے دل میں یہ آیت خیال فرمائی تھی ((یوم تأتی السماء بدخان مبین))۔ابن صیاد نے کہا: وہ ((الدخ)) ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’دفع ہو،تو اپنی قدر سے ہرگز آگ نہیں بڑھ سکتا۔‘‘ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے اجازت دیں میں اس کی گردن مار دوں،تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اگر یہ وہی ہوا تو تم اس پر ہرگز مسلط نہیں ہو سکتے۔یعنی دجال،اور اگر یہ وہ نہیں ہے تو پھر اس کے قتل میں خیر نہیں۔‘‘