Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4377 (سنن أبي داود)

[4377]إسنادہ حسن

روایۃ یحیی بن سعید القطان عن سفیان الثوري محمولۃ علی السماع مشکوۃ المصابیح (3567)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ سُفْيَانَ،عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ نُعَيْمٍ،عَنْ أَبِيہِ, أَنَّ مَاعِزًا،أَتَی النَّبِيَّ ﷺ،فَأَقَرَّ عِنْدَہُ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ،فَأَمَرَ بِرَجْمِہِ،وَقَالَ لِہَزَّالٍ: لَوْ سَتَرْتَہُ بِثَوْبِكَ كَانَ خَيْرًا لَكَ.

یزید بن نعیم اپنے والد (نعیم بن ہزال اسلمی رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ ماعز بن مالک نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور آپ کے سامنے چار بار اعتراف و اقرار کیا (کہ اس نے زنا کیا ہے) تو آپ ﷺ نے اس کو رجم کرنے کا حکم دیا اور ہزال اسلمی سے فرمایا ’’اگر تو اس پر اپنے کپڑے سے پردہ ڈال دیتا تو تیرے لیے بہتر ہوتا۔“