Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4435 (سنن أبي داود)

[4435]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللہِ وَمُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ صَبِيحٍ قَالَ عَبْدَةُ،أَخْبَرَنَا حَرَمِيُّ بْنُ حَفْصٍ،قَالَ:،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُلَاثَةَ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَنَّ خَالِدَ بْنَ اللَّجْلَاجِ،حَدَّثَہُ أَنَّ اللَّجْلَاجَ أَبَاہُ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ كَانَ قَاعِدًا يَعْتَمِلُ فِي السُّوقِ،فَمَرَّتِ امْرَأَةٌ تَحْمِلُ صَبِيًّا،فَثَارَ النَّاسُ مَعَہَا،وَثُرْتُ فِيمَنْ ثَارَ،فَانْتَہَيْتُ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ وَہُوَ يَقُولُ: مَنْ أَبُو ہَذَا مَعَكِ؟،فَسَكَتَتْ! فَقَالَ شَابٌّ حَذْوَہَا: أَنَا أَبُوہُ يَا رَسُولَ اللہِ! فَأَقْبَلَ عَلَيْہَا،فَقَالَ: مَنْ أَبُو ہَذَا مَعَكِ؟،قَالَ الْفَتَی: أَنَا أَبُوہُ يَا رَسُولَ اللہِ! فَنَظَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِلَی بَعْضِ مَنْ حَوْلَہُ يَسْأَلُہُمْ عنْہُ؟ فَقَالُوا: مَا عَلِمْنَا إِلَّا خَيْرًا،فَقَالَ لَہُ النَّبِيُّ ﷺ: أَحْصَنْتَ؟. قَالَ نَعَمْ،فَأَمَرَ بِہِ فَرُجِمَ. قَالَ: فَخَرَجْنَا بِہِ،فَحَفَرْنَا لَہُ،حَتَّی أَمْكَنَّا،ثُمَّ رَمَيْنَاہُ بِالْحِجَارَةِ حَتَّی ہَدَأَ،فَجَاءَ رَجُلٌ يَسْأَلُ عَنِ الْمَرْجُومِ؟ فَانْطَلَقْنَا بِہِ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ،فَقُلْنَا: ہَذَا جَاءَ يَسْأَلُ عَنِ الْخَبِيثِ! فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَہُوَ أَطْيَبُ عِنْدَ اللہِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ, فَإِذَا ہُوَ أَبُوہُ،فَأَعَنَّاہُ عَلَی غُسْلِہِ وَتَكْفِينِہِ وَدَفْنِہِ،وَمَا أَدْرِي،قَالَ: وَالصَّلَاةِ عَلَيْہِ أَمْ لَا؟!. وَہَذَا حَدِيثُ عَبْدَةَ وَہُوَ أَتَمُّ.

سیدنا لجلاج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا کہ وہ بازار میں بیٹھے کام کر رہے تھے کہ ایک عورت بچے کو اٹھائے گزری،تو لوگ جوش میں اٹھ کھڑے ہوئے اور اٹھنے والوں میں میں بھی اٹھا اور نبی کریم ﷺ کی خدمت میں پہنچا۔آپ ﷺ اس عورت سے دریافت فرما رہے تھے ’’یہ جو (بچہ) تیرے ساتھ ہے اس کا باپ کون ہے؟‘‘ تو وہ خاموش رہی۔ایک جوان جو اس کے ساتھ تھا بولا: میں اس کا باپ ہوں،اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ اس عورت کی طرف متوجہ ہوئے اور پوچھا ’’یہ جو (بچہ) تیرے ساتھ ہے اس کا باپ کون ہے؟‘‘ اس جوان نے کہا: میں اس کا باپ ہوں،اے اللہ کے رسول! تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے ارد گرد کھڑے لوگوں کی طرف دیکھا،آپ ﷺ ان سے اس جوان کے متعلق پوچھ رہے تھے،تو انہوں نے کہا: ہم اس کے متعلق اچھا ہی جانتے ہیں۔نبی کریم ﷺ نے اس سے پوچھا ’’کیا تو شادی شدہ ہے؟‘‘ اس نے کہا: ہاں،تب آپ ﷺ نے اس کے متعلق حکم دیا تو اسے رجم کر دیا گیا۔راوی نے کہا: ہم اسے لے کر نکلے اور اس کے لیے گڑھا کھودا اور اس کو اس میں گاڑ دیا۔پھر پتھروں سے مارا حتیٰ کہ وہ ٹھنڈا ہو گیا۔پھر ایک آیا جو اس سنگسار شدہ کے متعلق پوچھنے لگا۔ہم اس کو نبی کریم ﷺ کے پاس لے گئے اور ہم نے عرض کیا کہ یہ آدمی آیا ہے اور اس خبیث کے متعلق پوچھتا ہے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’وہ تو اللہ عزوجل کے ہاں کستوری کی خوشبو سے بڑھ کر پاکیزہ ہے۔‘‘ تب معلوم ہوا کہ وہ آدمی اس کا والد تھا،تو ہم نے اس کی اس سنگسار شدہ کے غسل اور کفن دفن میں مدد کی۔راوی نے کہا: مجھے یاد نہیں کہ نماز کا بھی کہا یا نہیں؟ اور یہ روایت عبدۃ کی ہے اور کامل ہے۔