Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4440 (سنن أبي داود)

[4440]صحیح

صحیح مسلم (1696)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ أَنَّ ہِشَامًا الدَّسْتُوَائِيَّ وَأَبَانَ ابْنَ يَزِيدَ حَدَّثَاہُمْ الْمَعْنَی،عَنْ يَحْيَی،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ أَبِي الْمُہَلَّبِ،عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ, أَنَّ امْرَأَةً-قَالَ فِي حَدِيثِ أَبَانَ:-مِنْ جُہَيْنَةَ أَتَتِ النَّبِيَّ ﷺ،فَقَالَتْ: إِنَّہَا زَنَتْ،وَہِيَ حُبْلَی! فَدَعَا النَّبِيُّ ﷺ وَلِيًّا لَہَا،فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ: أَحْسِنْ إِلَيْہَا،فَإِذَا وَضَعَتْ فَجِئْ بِہَا،فَلَمَّا أَنْ وَضَعَتْ جَاءَ بِہَا،فَأَمَرَ بِہَا النَّبِيُّ ﷺ،فَشُكَّتْ عَلَيْہَا ثِيَابُہَا،ثُمَّ أَمَرَ بِہَا،فَرُجِمَتْ،ثُمَّ أَمَرَہُمْ،فَصَلُّوا عَلَيْہَا،فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللہِ! تُصَلِّي عَلَيْہَا وَقَدْ زَنَتْ؟! قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَةً،لَوْ قُسِّمَتْ بَيْنَ سَبْعِينَ مِنْ أَہْلِ الْمَدِينَةِ لَوَسِعَتْہُمْ،وَہَلْ وَجَدْتَ أَفْضَلَ مِنْ أَنْ جَادَتْ بِنَفْسِہَا؟!،لَمْ يَقُلْ عَنْ أَبَانَ: فَشُكَّتْ عَلَيْہَا ثِيَابُہَا.

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک عورت نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آئی۔ابان کی روایت میں ہے کہ وہ قبیلہ جہینہ سے تھی۔اس نے کہا کہ میں نے زنا کیا ہے اور حمل سے ہوں۔تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے ولی کو طلب کیا اور اس سے فرمایا ’’اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنا اور جب بچے کی ولادت ہو جائے تو اس (عورت) کو لے آنا)۔چنانچہ جب بچے کی ولادت ہو گئی تو وہ اسے لے آیا۔تو نبی کریم ﷺ نے حکم دیا اور اس پر اس کے کپڑے سخت کر کے باندھ دیے گئے،پھر آپ ﷺ نے اس کے متعلق حکم دیا اور اسے رجم کر دیا گیا۔پھر آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے اس پر نماز (جنازہ) پڑھی۔سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ اس پر نماز پڑھ رہے ہیں حالانکہ اس نے زنا کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر اسے اہل مدینہ کے ستر آدمیوں میں تقسیم کر دیں تو انہیں بھی کافی ہو جائے،اور کیا بھلا تم نے اس سے بڑھ کر بھی کوئی دیکھا ہے کہ اس نے اپنی جان قربان کر دی ہے؟‘‘ ابان سے ’’کپڑے سخت کر کے باندھنے‘‘ کی بات مروی نہیں ہے۔