Sunan Abi Dawood Hadith 4446 (سنن أبي داود)
[4446]صحیح
صحیح بخاری (6841) صحیح مسلم (1699)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مِالِكِ بْنِ أَنَسٍ،عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ, أَنَّہُ قَالَ: إِنَّ الْيَہُودَ جَاءُوا إِلَی النَّبِيِّ ﷺ،فَذَكَرُوا لَہُ أَنَّ رَجُلًا مِنْہُمْ وَامْرَأَةً زَنَيَا! فَقَالَ لَہُمْ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَا تَجِدُونَ فِي التَّوْرَاةِ فِي شَأْنِ الزِّنَا؟،فَقَالُوا: نَفْضَحُہُمْ وَيُجْلَدُونَ! فَقَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ سَلَامٍ: كَذَبْتُمْ, إِنَّ فِيہَا الرَّجْمَ،فَأَتَوْا بِالتَّوْرَاةِ،فَنَشَرُوہَا! فَجَعَلَ أَحَدُہُمْ يَدَہُ عَلَی آيَةِ الرَّجْمِ! ثُمَّ جَعَلَ يَقْرَأُ مَا قَبْلَہَا وَمَا بَعْدَہَا! فَقَالَ لَہُ عَبْدُ اللہِ بْنُ سَلَامٍ: ارْفَعْ يَدَيْكَ،فَرَفَعَہَا،فَإِذَا فِيہَا آيَةُ الرَّجْمِ! فَقَالُوا: صَدَقَ يَا مُحَمَّدُ! فِيہَا آيَةُ الرَّجْمِ،فَأَمَرَ بِہِمَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَرُجِمَا. قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ: فَرَأَيْتُ الرَّجُلَ يَحْنِي عَلَی الْمَرْأَةِ, يَقِيہَا الْحِجَارَةَ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ کچھ یہودی رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ ﷺ کو بتایا کہ ہمارے ایک مرد اور عورت نے بدکاری کی ہے۔تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا ’’تم لوگ زنا کے سلسلے میں تورات میں کیا پاتے ہو؟‘‘ انہوں نے کہا: ہم انہیں بے عزت کرتے ہیں اور انہیں کوڑے مارے جاتے ہیں۔تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تم جھوٹ کہتے ہو۔بلاشبہ اس میں رجم کا حکم ہے۔چنانچہ وہ تورات لے آئے اور اسے کھولا تو ان میں سے ایک نے اپنا ہاتھ رجم والی آیت پر رکھ لیا،پھر اس کے آگے پیچھے سے پڑھنے لگا۔تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: اپنا ہاتھ اٹھا۔اس نے ہاتھ اٹھایا تو اس میں رجم والی آیت موجود تھی۔تو وہ بولے: سچ ہے اے محمد! (ﷺ) اس میں رجم کی آیت موجود ہے۔چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے متعلق حکم دیا اور انہیں سنگسار کر دیا گیا۔سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے اس مرد کو دیکھا کہ وہ اس عورت کو پتھروں سے بچانے کے لیے اس پر جھکتا تھا۔