Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4463 (سنن أبي داود)

[4463]إسنادہ حسن

حدیث عاصم یأتي (4465)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ بْنِ رَاہَوَيْہِ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ،أَخْبَرَنِي ابْنُ خُثَيْمٍ،قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ وَمُجَاہِدًا يُحَدِّثَانِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،فِي الْبِكْرِ يُؤْخَذُ عَلَی اللُّوطِيَّةِ, قَالَ: يُرْجَمُ. قَالَ أَبو دَاود: حَدِيثُ عَاصِمٍ يُضَعِّفُ حَدِيثَ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو .

جناب سعید بن جبیر اور مجاہد،سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ کنوارا اگر قوم لوط کا سا کام کرتا پایا جائے ‘ تو اسے سنگسار کیا جائے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عاصم (عاصم بن ابی النجود) کی حدیث (جو آگے آ رہی ہے۔4465) عمرو بن ابی عمرو کی حدیث (4464) کو ضعیف کرتی ہے۔