Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4464 (سنن أبي داود)

[4464]إسنادہ حسن

أخرجہ الترمذي (1455 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (3576)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ أَتَی بَہِيمَةً فَاقْتُلُوہُ وَاقْتُلُوہَا مَعَہُ قَالَ قُلْتُ لَہُ مَا شَأْنُ الْبَہِيمَةِ قَالَ مَا أُرَاہُ قَالَ ذَلِكَ إِلَّا أَنَّہُ كَرِہَ أَنْ يُؤْكَلَ لَحْمُہَا وَقَدْ عُمِلَ بِہَا ذَلِكَ الْعَمَلُ قَالَ أَبُو دَاوُد لَيْسَ ہَذَا بِالْقَوِيِّ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو کوئی کسی چوپائے سے بدفعلی کرے اس شخص کو قتل کر دو اور اس کے ساتھ اس چوپائے کو بھی مار ڈالو۔‘‘ (عکرمہ کہتے ہیں) میں نے ان (ابن عباس رضی اللہ عنہما) سے کہا کہ چوپائے کے قتل کی وجہ کیا ہے؟ کہا کہ میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے مکروہ جانا کہ اس کا گوشت کھایا جائے جبکہ اس کے ساتھ ایسا کام کیا گیا ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ روایت قوی نہیں ہے۔