Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4504 (سنن أبي داود)

[4504]إسنادہ صحیح

أخرجہ الترمذي (1406 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (3457)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْہَدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا شُرَيْحٍ الْكَعْبِيَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَلَا إِنَّكُمْ يَا مَعْشَرَ خُزَاعَةَ قَتَلْتُمْ ہَذَا الْقَتِيلَ مِنْ ہُذَيْلٍ وَإِنِّي عَاقِلُہُ فَمَنْ قُتِلَ لَہُ بَعْدَ مَقَالَتِي ہَذِہِ قَتِيلٌ فَأَہْلُہُ بَيْنَ خِيَرَتَيْنِ أَنْ يَأْخُذُوا الْعَقْلَ أَوْ يَقْتُلُوا

جناب ابوشریح کعبی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اے بنو خزاعہ! تم نے ہذیل کا یہ آدمی قتل کیا ہے ‘ میں اس کی دیت ادا کرتا ہوں،میری اس بات کے بعد جس کسی کا کوئی آدمی قتل کیا گیا تو اس کے وارثوں کو دو باتوں میں سے ایک کا اختیار ہو گا کہ یا تو دیت لے لیں یا (قصاص میں) قتل کریں۔‘‘