Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4505 (سنن أبي داود)

[4505]صحیح

صحیح بخاری (2434، 6880) صحیح مسلم (1355)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ أَخْبَرَنِي أَبِي حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي يَحْيَی ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنِي أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا أَبُو ہُرَيْرَةَ قَالَ لَمَّا فُتِحَتْ مَكَّةُ قَامَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَالَ مَنْ قُتِلَ لَہُ قَتِيلٌ فَہُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ إِمَّا أَنْ يُودَی أَوْ يُقَادَ فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْيَمَنِ يُقَالُ لَہُ أَبُو شَاةٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ اكْتُبْ لِي قَالَ الْعَبَّاسُ اكْتُبُوا لِي فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اكْتُبُوا لِأَبِي شَاةٍ وَہَذَا لَفْظُ حَدِيثِ أَحْمَدَ قَالَ أَبُو دَاوُد اكْتُبُوا لِي يَعْنِي خُطْبَةَ النَّبِيِّ ﷺ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جب مکہ فتح ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا ’’جس کسی کا کوئی آدمی قتل کیا گیا ہو تو اسے دو باتوں میں سے ایک کا اختیار ہے کہ یا تو دیت دیا جائے یا قصاص۔‘‘ تب اہل یمن میں سے ایک آدمی کھڑا ہوا اس کا نام ابو شاہ تھا،اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے یہ لکھ دیجئیے۔(عباس بن ولید کے الفاظ ہیں ((اکتبوا لی))) تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ابو شاہ کو لکھ دو۔‘‘ حدیث کے یہ الفاظ احمد بن ابراہیم کے ہیں۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس سے مراد نبی کریم ﷺ کے خطبہ کا لکھنا ہے۔