Sunan Abi Dawood Hadith 4508 (سنن أبي داود)
[4508]صحیح
صحیح بخاری (2617) صحیح مسلم (2190)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ ہِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ امْرَأَةً يَہُودِيَّةً أَتَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ بِشَاةٍ مَسْمُومَةٍ فَأَكَلَ مِنْہَا فَجِيءَ بِہَا إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَسَأَلَہَا عَنْ ذَلِكَ فَقَالَتْ أَرَدْتُ لِأَقْتُلَكَ فَقَالَ مَا كَانَ اللہُ لِيُسَلِّطَكِ عَلَی ذَلِكَ أَوْ قَالَ عَلَيَّ فَقَالُوا أَلَا نَقْتُلُہَا قَالَ لَا فَمَا زِلْتُ أَعْرِفُہَا فِي لَہَوَاتِ رَسُولِ اللہِ ﷺ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت رسول اللہ ﷺ کے پاس زہر آلود بکری (کا گوشت) لائی تو آپ ﷺ نے اس سے کھایا۔پھر اس عورت کو رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا گیا ‘ آپ ﷺ نے اس سے اس کے متعلق پوچھا تو اس نے کہا: میں نے آپ کو قتل کرنا چاہا تھا۔تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’اللہ تجھے یہ کام نہ کرنے دے گا۔‘‘ یا فرمایا ’’اللہ تجھے مجھ پر مسلط نہ ہونے دے گا۔‘‘ صحابہ نے کہا: کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’نہیں۔‘‘ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اس زہر کا اثر رسول اللہ ﷺ کے حلق میں کوے پر دیکھتا رہا۔