Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4509 (سنن أبي داود)

[4509] إسنادہ ضعیف

سفیان بن حسین: ضعیف فی الزہري

انوار الصحیفہ ص 158

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ح و حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللہِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ عَنْ سُفْيَانَ ابْنِ حُسَيْنٍ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ وأَبِي سَلَمَةَ قَالَ ہَارُونُ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ الْيَہُودِ أَہْدَتْ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ شَاةً مَسْمُومَةً قَالَ فَمَا عَرَضَ لَہَا النَّبِيُّ ﷺ قَالَ أَبُو دَاوُد ہَذِہِ أُخْتُ مَرْحَبٍ الْيَہُودِيَّةُ الَّتِي سَمَّتْ النَّبِيَّ ﷺ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت نے نبی کریم ﷺ کو زہر آلود بکری ہدیہ کی۔سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر نبی کریم ﷺ نے اس سے کوئی تعرض نہیں کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ یہودی عورت مرحب کی بہن تھی جس نے نبی کریم ﷺ کو زہر دینے کی کوشش کی تھی۔