Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4532 (سنن أبي داود)

[4532]صحیح

صحیح مسلم (1498)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ الْمَعْنَی وَاحِدٌ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ سُہَيْلٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ قَالَ يَا رَسُولَ اللہِ الرَّجُلُ يَجِدُ مَعَ امْرَأَتِہِ رَجُلًا أَيَقْتُلُہُ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا قَالَ سَعْدٌ بَلَی وَالَّذِي أَكْرَمَكَ بِالْحَقِّ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ اسْمَعُوا إِلَی مَا يَقُولُ سَيِّدُكُمْ قَالَ عَبْدُ الْوَہَّابِ إِلَی مَا يَقُولُ سَعْدٌ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ کسی غیر مرد کو دیکھے تو کیا اسے قتل کر ڈالے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’نہیں۔‘‘ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بولے: کیوں نہیں،قسم اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ عزت دی! نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اپنے سردار کی بات سنو،کیا کہہ رہا ہے۔‘‘ عبدالوہاب کی روایت میں ہے ’’سنو سعد کیا کہہ رہا ہے۔‘‘ (یعنی بہت ہی غیرت مند ہیں۔)