Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4531 (سنن أبي داود)

[4531]حسن

أخرجہ ابن ماجہ (2685 وسندہ حسن) وانظر الحدیث السابق (2751) مشکوۃ المصابیح (3496)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ عَلِيٍّ زَادَ فِيہِ وَيُجِيرُ عَلَيْہِمْ أَقْصَاہُمْ وَيَرُدُّ مُشِدُّہُمْ عَلَی مُضْعِفِہِمْ وَمُتَسَرِّيہِمْ عَلَی قَاعِدِہِمْ

جناب عمرو بن شعیب اپنے والد سے،وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اور مذکورہ بالا روایت علی کی مانند ذکر دیا۔اس میں اضافہ ہے ’’ان کا (مسلمانوں کا) بعید ترین فرد بھی امان دے سکتا ہے۔اور ان کا تنومند اور قوی رفتار اپنے ضعیف اور سست رفتار کو بھی ساتھ ملائے (مال غنیمت میں اس کو شریک کرے) اور چھوٹے دستے میں جانے والا بڑے لشکر میں رہ جانے والوں کو بھی شریک سمجھے۔‘‘