Sunan Abi Dawood Hadith 4557 (سنن أبي داود)
[4557]صحیح
انظر الحدیث السابق (4556)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ غَالِبٍ التَّمَّارِ عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ الْأَشْعَرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ الْأَصَابِعُ سَوَاءٌ قُلْتُ عَشْرٌ عَشْرٌ قَالَ نَعَمْ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ غَالِبٍ قَالَ سَمِعْتُ مَسْرُوقَ بْنَ أَوْسٍ وَرَوَاہُ إِسْمَعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي غَالِبٌ التَّمَّارُ بِإِسْنَادِ أَبِي الْوَلِيدِ وَرَوَاہُ حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي صَفِيَّةَ عَنْ غَالِبٍ بِإِسْنَادِ إِسْمَعِيلَ
سیدنا (ابوموسیٰ اشعری) اشعری رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’انگلیاں سب برابر ہیں۔‘‘ (مسروق کہتے ہیں) میں نے کہا: دس دس اونٹ؟ انہوں نے کہا: ’’ہاں۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث محمد بن جعفر نے شعبہ سے،اس نے غالب سے روایت کی تو کہا: میں نے مسروق بن اوس سے سنا۔اور اسماعیل نے روایت کی تو کہا: مجھے غالب التمار نے ابوولید کی سند سے بیان کی۔اور حنظلہ بن ابو صفیہ نے غالب سے اسماعیل کی سند سے بیان کی۔