Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4613 (سنن أبي داود)

[4613]إسنادہ حسن

أخرجہ الترمذي (2152 وسندہ حسن) وابن ماجہ (4061 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (106، 116)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،قَالَ:،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ يَزِيدَ،قَالَ:،حَدَّثَنَا سَعِيدٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ،أَخْبَرَنِي أَبُو صَخْرٍ،عَنْ نَافِعٍ،قَالَ: كَانَ لِابْنِ عُمَرَ صَدِيقٌ مِنْ أَہْلِ الشَّامِ يُكَاتِبُہُ،فَكَتَبَ إِلَيْہِ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ: إِنَّہُ بَلَغَنِي أَنَّكَ تَكَلَّمْتَ فِي شَيْءٍ مِنَ الْقَدَرِ،فَإِيَّاكَ أَنْ تَكْتُبَ إِلَيَّ, فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: إِنَّہُ سَيَكُونُ فِي أُمَّتِي أَقْوَامٌ يُكَذِّبُونَ بِالْقَدَرِ

جناب نافع بیان کرتے ہیں کہ شام میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا ایک دوست تھا،جس کی ان سے خط کتابت رہتی تھی۔سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس کو لکھا: مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ تو نے تقدیر کے بارے میں کوئی باتیں کی ہیں۔(تو تقدیر کو جھٹلاتا ہے) لہٰذا آئندہ کے لیے مجھے کوئی خط نہ لکھنا۔بلاشبہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے،آپ ﷺ فرماتے تھے ’’تحقیق میری امت میں ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو تقدیر کو جھٹلائیں گے۔“