Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4622 (سنن أبي داود)

[4622]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ،قَالَ:،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،قَالَ: سَمِعْتُ أَيُّوبَ،يَقُولُ: كَذَبَ عَلَی الْحَسَنِ ضَرْبَانِ مِنْ النَّاسِ: قَوْمٌ الْقَدَرُ رَأْيُہُمْ،وَہُمْ يُرِيدُونَ أَنْ يُنَفِّقُوا بِذَلِكَ رَأْيَہُمْ،وَقَوْمٌ لَہُ فِي قُلُوبِہِمْ شَنَآنٌ وَبُغْضٌ, يَقُولُونَ: أَلَيْسَ مِنْ قَوْلِہِ كَذَا؟! أَلَيْسَ مِنْ قَوْلِہِ كَذَا؟!

ایوب نے بیان کیا کہ سیدنا حسن بصری رحمہ اللہ پر جھوٹ بولنے والے دو طرح کے لوگ ہیں۔ایک وہ جو تقدیر کے منکر ہیں۔ان کی خواہش ہے کہ اس طرح سے اپنی بات اور رائے کو شہرت دے لیں اور عام کر دیں۔اور دوسرے وہ ہیں جن کے دلوں میں بغض اور عداوت ہے (اور اس طرح باتیں کرتے ہیں) کیا یہ اس کا قول نہیں،کیا اس نے اس طرح نہیں کہا ہے؟ وغیرہ۔