Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4628 (سنن أبي داود)

[4628]صحیح

أخرجہ ابن أبي عاصم فی السنۃ (1140 وسندہ صحیح) نحو المعنٰی مشکوۃ المصابیح (6025)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ،حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،قَالَ: قَالَ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللہِ إِنَّ ابْنَ عُمَرَ،قَالَ: كُنَّا نَقُولُ-وَرَسُولُ اللہِ ﷺ حَيٌّ أَفْضَلُ أُمَّةِ النَّبِيِّ ﷺ بَعْدَہُ أَبُو بَكْرٍ،ثُمَّ عُمَرُ،ثُمَّ عُثْمَانُ, رَضِيَ اللہُ عَنْہُمْ أَجْمَعِينَ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم کہا کرتے تھے جبکہ رسول اللہ ﷺ حیات تھے: نبی کریم ﷺ کی امت میں آپ ﷺ کے بعد سب سے افضل ابوبکر ہیں،پھر عمر اور پھر عثمان رضی اللہ عنہم۔اللہ ان سب سے راضی ہو۔