Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4629 (سنن أبي داود)

[4629]صحیح

صحیح بخاری (3671)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،حَدَّثَنَا جَامِعُ بْنُ أَبِي رَاشِدٍ،حَدَّثَنَا أَبُو يَعْلَی،عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ،قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي: أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ بَعْدَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: أَبُو بَكْرٍ،قَالَ: قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ثُمَّ عُمَرُ،قَالَ: ثُمَّ خَشِيتُ أَنْ أَقُولَ: ثُمَّ مَنْ؟ فَيَقُولَ: عُثْمَانُ! فَقُلْتُ: ثُمَّ أَنْتَ يَا أَبَةِ،قَالَ: مَا أَنَا إِلَّا رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ .

(سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فرزند ارجمند) جناب محمد بن حنفیہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ میں اپنے والد سے دریافت کیا کہ رسول اللہ علیہ وسلم کے بعد افضل کون ہے؟انہو ں نے کہا حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ۔میں نے کہا:پھر کون؟کہا حضرت عمر رضی اللہ عنہ پھر مجھے اندیشہ ہوا اگر میں نے پوچھا ان کے بعد کون ہے تو وہ کہیں گئے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ تو میں نے ازخود کہ دیا:‎پھر تو ‎ آپ ہو‎ں گئے ابا جان! وہ کہنے لگے کہ میں تو مسلمانوں میں سےایک عام آدمی ہوں۔