Sunan Abi Dawood Hadith 4641 (سنن أبي داود)
[4641]إسنادہ حسن
عبد السلام ھو ابن مطھر وجعفر ھو ابن سلیمان الضبعي
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو ظَفَرٍ عَبْدُ السَّلَامِ،حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ،عَنْ عَوْفٍ،قَالَ: سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ يَخْطُبُ،وَہُوَ يَقُولُ: إِنَّ مَثَلَ عُثْمَانَ عِنْدَ اللہِ كَمَثَلِ عِيسَی ابْنِ مَرْيَمَ،ثُمَّ قَرَأَ ہَذِہِ الْآيَةَ, يَقْرَؤُہَا وَيُفَسِّرُہَا: إِذْ قَالَ اللہُ يَا عِيسَی إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ وَمُطَہِّرُكَ مِنْ الَّذِينَ كَفَرُوا[آل عمران: 55], يُشِيرُ إِلَيْنَا بِيَدِہِ،وَإِلَی أَہْلِ الشَّامِ.
عوف (عوف ابی جمیلہ اعرابی) نے بیان کیا انہوں نے کہا کہ میں نے حجاج (حجاج بن یوسف) کو خطبہ دیتے ہوئے سنا،وہ کہہ رہا تھا کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی مثال اللہ کے ہاں عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کی طرح ہے۔پھر یہ آیت پڑھی ((إذ قال اللہ یا عیسی إنی متوفیک ورافعک إلی ومطہرک من الذین کفروا)) ’’جب اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے عیسیٰ میں تمہیں (اس جہان سے) پورا پورا لے جانے والا ہوں اور اپنی طرف اٹھا لینے والا ہوں اور ان کافروں کی صحبت سے تمہیں پاک کرنے والا ہوں۔‘‘ وہ یہ آیت پڑھتا جاتا تھا اور اس کی شرح کرتے ہوئے اپنے ہاتھ سے ہماری طرف اور اہل شام کی طرف اشارے کرتا جاتا تھا۔