Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4646 (سنن أبي داود)

[4646]إسنادہ حسن

أخرجہ الترمذي (2226 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (5395)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللہِ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْہَانَ،عَنْ سَفِينَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: خِلَافَةُ النُّبُوَّةِ ثَلَاثُونَ سَنَةً،ثُمَّ يُؤْتِي اللہُ الْمُلْكَ أَوْ مُلْكَہُ،مَنْ يَشَاءُ. قَالَ سَعِيدٌ: قَالَ لِي سَفِينَةُ: أَمْسِكْ عَلَيْكَ أَبَا بَكْرٍ سَنَتَيْنِ،وَعُمَرُ عَشْرًا،وَعُثْمَانُ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ،وَعَلِيٌّ كَذَا،قَالَ سَعِيدٌ: قُلْتُ لِسَفِينَةَ: إِنَّ ہَؤُلَاءِ يَزْعُمُونَ أَنَّ عَلِيًّا-عَلَيْہِ السَّلَام-لَمْ يَكُنْ بِخَلِيفَةٍ؟ قَالَ: كَذَبَتْ أَسْتَاہُ بَنِي الزَّرْقَاءِ.-يَعْنِي: بَنِي مَرْوَانَ

(رسول اللہ ﷺ کے غلام) سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ نبوت کی خلافت تیس سال رہے گی پھر اللہ تعالی اپنا ملک جسے چاہے گا عنائت کرے گا۔ سعید بن جمہان نے کہا کہ حضرت سفینہ ‎‎نے مجھے کہا حساب لگا لو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے دو سال حضرت عمررضی اللہ عنہ کے دس سال اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بارہ سال اور اسی طرح کچھ حضرت علی رضی اللہ عنہ۔سعید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سفینہ سے کہا کہ یہ بنومروان سمجھتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ خلیفہ نہ تھے تو انھوں نے کہا بنی زرقاء کے پچھلے حصوں نے جھوٹ بولا ہے۔