Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4655 (سنن أبي داود)

[4655]حسن

انظر الحدیثین السابقین (2765، 2766)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ ثَوْرٍ حَدَّثَہُمْ،عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ،قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ ﷺ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ... فَذَكَرَ الْحَدِيثَ،قَالَ: فَأَتَاہُ-يَعْنِي: عُرْوَةَ بْنَ مَسْعُودٍ-،فَجَعَلَ يُكَلِّمُ النَّبِيَّ ﷺ،فَكُلَّمَا كَلَّمَہُ أَخَذَ بِلِحْيَتِہِ،وَالْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ قَائِمٌ عَلَی رَأْسِ النَّبِيِّ ﷺ،وَمَعَہُ السَّيْفُ،وَعَلَيْہِ الْمِغْفَرُ،فَضَرَبَ يَدَہُ بِنَعْلِ السَّيْفِ،وَقَالَ: أَخِّرْ يَدَكَ عَنْ لِحْيَتِہِ،فَرَفَعَ عُرْوَةُ رَأْسَہُ،فَقَالَ: مَنْ ہَذَا؟ قَالُوا: الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ.

سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ حدیبیہ کے دنوں میں روانہ ہوئے،اور حدیث بیان کی،کہا کہ پھر (مشرکین کی طرف سے) عروہ بن مسعود آیا اور نبی کریم ﷺ سے بات کرنے لگا اور اس اثنا میں وہ آپ ﷺ کی ڈاڑھی مبارک کو بھی ہاتھ لگاتا تھا۔جبکہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے سر پر کھڑے ہوئے تھے،ان کے ہاتھ میں تلوار اور سر پر خود تھی۔تو انہوں نے اپنی تلوار کے دستے سے عروہ کے ہاتھ کو ٹھوکا دیا اور کہا: آپ کی ڈاڑھی مبارک سے اپنا ہاتھ دور رکھ۔عروہ نے اپنا سر اوپر اٹھایا اور پوچھا یہ کون ہے؟ صحابہ نے کہا: یہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ ہیں۔(رضی اللہ عنہ)