Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4658 (سنن أبي داود)

[4658]صحیح

صحیح بخاری (3673) صحیح مسلم (2541)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا تَسُبُّوا أَصْحَابِي! فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ لَوْ أَنْفَقَ أَحَدُكُمْ مِثْلَ أُحُدٍ ذَہَبًا, مَا بَلَغَ مُدَّ أَحَدِہِمْ وَلَا نَصِيفَہُ

سیدنا ابوسعید (ابوسعید خدری) رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’میرے صحابہ کی بدگوئی مت کرو۔قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم میں سے کوئی احد پہاڑ جتنا سونا بھی خرچ کر ڈالے تو وہ ان کے ایک مد یا آدھے کو بھی نہیں پہنچ سکتا۔‘‘ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے کہا: ہمیں عطاردی نے حدیث بیان کی،اس نے کہا: ہمیں ابومعاویہ نے بیان کیا اور حدیث بیان کی۔