Sunan Abi Dawood Hadith 4664 (سنن أبي داود)
[4664] إسنادہ ضعیف
ثعلبۃ بن ضبیعۃ ھو ضبیعۃ بن حصین: مجہول الحال،وثقہ ابن حبان وحدہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ،أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ،عَنْ أَبِي بُرْدَةَ،عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ ضُبَيْعَةَ،قَالَ: دَخَلْنَا عَلَی حُذَيْفَةَ،فَقَالَ: إِنِّي لَأَعْرِفُ رَجُلًا لَا تَضُرُّہُ الْفِتَنُ شَيْئًا،قَالَ: فَخَرَجْنَا،فَإِذَا فُسْطَاطٌ مَضْرُوبٌ،فَدَخَلْنَا،فَإِذَا فِيہِ مُحَمَّدُ ابْنُ مَسْلَمَةَ،فَسَأَلْنَاہُ عَنْ ذَلِكَ؟ فَقَالَ: مَا أُرِيدُ أَنْ يَشْتَمِلَ عَلَيَّ شَيْءٌ مِنْ أَمْصَارِكُمْ حَتَّی تَنْجَلِيَ عَمَّا انْجَلَتْ.
جناب ثعلبہ بن ضبیعہ کہتے ہیں کہ ہم سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ہاں گئے تو انہوں نے کہا: میں یقیناً اس آدمی کو جانتا ہوں جسے فتنے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔کہا کہ پھر ہم ان کے ہاں سے نکلے تو ہمیں ایک خیمہ نظر آیا،ہم اس میں چلے گئے،تو دیکھا کہ اس میں سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ہم نے ان سے اس (تنہائی اور گوشہ گیری) کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: میں نہیں چاہتا کہ تمہارے شہروں کا کوئی فتنہ مجھے اپنی لپیٹ میں لے لے حتیٰ کہ یہ صورت حال صاف ہو جائے (فتنے ختم ہو جائیں)۔