Sunan Abi Dawood Hadith 4677 (سنن أبي داود)
[4677]صحیح
صحیح بخاری (53) صحیح مسلم (17)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ،عَنْ شُعْبَةَ،حَدَّثَنِي أَبُو جَمْرَةَ،قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ،قَالَ إِنَّ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ لَمَّا قَدِمُوا عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ, أَمَرَہُمْ بِالْإِيمَانِ بِاللہِ،قَالَ: أَتَدْرُونَ مَا الْإِيمَانُ بِاللہِ؟،قَالُوا: اللہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ،قَالَ: شَہَادَةُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ،وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ،وَإِقَامُ الصَّلَاةِ،وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ،وَصَوْمُ رَمَضَانَ،وَأَنْ تُعْطُوا الْخُمْسَ مِنَ الْمَغْنَمِ.
ابوحمزہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا،انہوں نے فرمایا: جب عبدالقیس کا وفد رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے انہیں اﷲ پر ایمان لانے کا حکم دیا۔آپ ﷺ نے ان سے پوچھا ’’کیا جانتے ہو اﷲ پر ایمان لانا کیا ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: اﷲ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’صرف ایک اﷲ کے معبود حقیقی ہونے اور محمد کے رسول اﷲ ہونے کی گواہی دینا،نماز قائم کرنا ‘ زکوٰۃ دینا،رمضان کے روزے رکھنا اور یہ کہ تم مال غنیمت میں سے پانچواں حصہ ادا کرو۔‘‘