Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4707 (سنن أبي داود)

[4707]صحیح

صحیح بخاری (122) صحیح مسلم (2380)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِہْرَانَ الرَّازِيُّ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنْ عَمْرٍو،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ،قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ،حَدَّثَنِي أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ،عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ: أَبْصَرَ الْخَضِرُ غُلَامًا يَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ،فَتَنَاوَلَ رَأْسَہُ فَقَلَعَہُ! فَقَالَ مُوسَی: أَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِيَّةً...[الكہف: 74] الْآيَةَ.

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’سیدنا خضر علیہ السلام نے لڑکے کو دیکھا جو دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔تو انہوں نے اس کا سر پکڑ کر مروڑ دیا۔تو موسیٰ علیہ السلام بولے ’’آپ نے ایک پاک جان کو قتل کر ڈالا ہے۔‘‘