Sunan Abi Dawood Hadith 4712 (سنن أبي داود)
[4712]إسنادہ صحیح
بقیۃ صرح بالسماع المسلسل عند الآجري فی الشریعۃ (ص 195) ولہ طریق آخر عند أحمد (4/86) مشکوۃ المصابیح (111)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ نَجْدَةَ،حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ح،وحَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ مَرْوَانَ الرَّقِّيُّ وَكَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمَذْحِجِيُّ،قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ الْمَعْنَی،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ! ذَرَارِيُّ الْمُؤْمِنِينَ؟ فَقَالَ: ہُمْ مِنْ آبَائِہِمْ،فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ! فُسْتَان عَمَلٍ؟ قَالَ: اللہُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ،قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ! فَذَرَارِيُّ الْمُشْرِكِينَ؟ قَالَ: مِنْ آبَائِہِمْ،قُلْتُ: فُسْتَان عَمَلٍ قَالَ: اللہُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مومنوں کی اولادوں کا کیا انجام ہو گا؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’وہ اپنے آباء میں سے ہیں۔‘‘ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! عمل کے بغیر ہی؟ فرمایا ’’اللہ کو خوب علم ہے کہ وہ کیا عمل کرنے والے تھے۔‘‘ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مشرکوں کی اولادوں کا انجام کیا ہو گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’وہ اپنے آباء میں سے ہیں‘‘ میں نے کہا: عمل کے بغیر ہی؟ فرمایا ’’اللہ کو بہتر علم ہے جو وہ عمل کرنے والے تھے۔‘‘