Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4721 (سنن أبي داود)

[4721]حسن

صحیح بخاری (3276) صحیح مسلم (134)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

-حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ ہِشَامٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا يَزَالُ النَّاسُ يَتَسَاءَلُونَ،حَتَّی يُقَالَ: ہَذَا خَلَقَ اللہُ الْخَلْقَ،فَمَنْ خَلَقَ اللہَ؟! فَمَنْ وَجَدَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا, فَلْيَقُلْ: آمَنْتُ بِاللہِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’لوگ سوالات کرتے رہیں گے حتیٰ کہ کہا جائے گا: یہ مخلوق اللہ نے پیدا کی ہے تو اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ سو جو کوئی اس قسم کی بات کرے (یا وہم پائے) تو اسے چاہیئے کہ یوں کہے ’’میں اللہ پر ایمان لایا۔“