Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4722 (سنن أبي داود)

[4722]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (75)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو،حَدَّثَنَا سَلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ،قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ،قَالَ: حَدَّثَنِي عُتْبَةُ ابْنُ مُسْلِمٍ مَوْلَی بَنِي تَيْمٍ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ... فَذَكَرَ نَحْوَہُ. قَالَ: فَإِذَا قَالُوا ذَلِكَ, فَقُولُوا: اللہُ أَحَدٌ. اللہُ الصَّمَدُ.لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ. وَلَمْ يَكُنْ لَہُ كُفُوًا أَحَدٌ[الأخلاص: 1-4], ثُمَّ لِيَتْفُلْ عَنْ يَسَارِہِ, ثَلَاثًا،وَلْيَسْتَعِذْ مِنَ الشَّيْطَانِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا،کہتے تھے،اور مذکورہ بالا کی مانند بیان کیا۔کہا: ’’جب وہ لوگ یہ کہیں تو تم کہو: اللہ ایک ہے۔اللہ بے نیاز ہے۔نہ اس نے جنا اور نہ وہ جنا گیا اور کوئی نہیں جو اس کی برابری کر سکے۔پھر چاہیئے کہ بائیں جانب کچھ لعاب تھوکے اور شیطان کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے۔‘‘