Sunan Abi Dawood Hadith 4727 (سنن أبي داود)
[4727]إسنادہ صحیح
أخرجہ ابن طھمان (21 وسندہ صحیح/معاذ) مشکوۃ المصابیح (5728)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
-حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي،قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاہِيمُ بْنُ طَہْمَانَ،عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: أُذِنَ لِي أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ مَلَكٍ مِنْ مَلَائِكَةِ اللہِ-مِنْ حَمَلَةِ الْعَرْشِ-, إِنَّ مَا بَيْنَ شَحْمَةِ أُذُنِہِ إِلَی عَاتِقِہِ مَسِيرَةُ سَبْعِ مِائَةِ عَامٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’مجھے کہا گیا ہے کہ میں تمہیں حاملین عرش میں سے ایک فرشتہ کے متعلق بتاؤں۔بلاشبہ اس کے کانوں کی لو سے اس کے کندھے تک کا فاصلہ سات سو سال کے سفر کے برابر ہے۔‘‘