Sunan Abi Dawood Hadith 4729 (سنن أبي داود)
[4729]صحیح
صحیح بخاری (4851) صحیح مسلم (633)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا جَرِيرٌ وَوَكِيعٌ وَأَبُو أُسَامَةَ،عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ،عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ،عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ جُلُوسًا فَنَظَرَ إِلَی الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ, لَيْلَةَ أَرْبَعَ عَشْرَةَ،فَقَالَ: إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّكُمْ كَمَا تَرَوْنَ ہَذَا،لَا تُضَامُّونَ فِي رُؤْيَتِہِ،فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا تُغْلَبُوا عَلَی صَلَاةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِہَا فَافْعَلُوا. ثُمَّ قَرَأَ ہَذِہِ الْآيَةَ: سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِہَا[طہ: 130].
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ ﷺ نے چاند کی طرف نظر اٹھائی جبکہ رات چودھویں کی تھی اور چاند خوب چمک رہا تھا۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تم اپنے رب کو دیکھو گے جیسے اس کو دیکھ رہے ہو ‘ اس کے دیکھنے میں کوئی جمگھٹا نہیں ہو گا چنانچہ اگر کر سکتے ہو تو یہ کرو کہ سورج نکلنے اور غروب ہونے سے پہلے کی نمازوں میں مغلوب نہ ہو جاؤ ‘ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ((فسبح بحمد ربک قبل طلوع الشمس وقبل غروبہا)) ’’پس اپنے رب کی حمد بیان کر ‘ سورج طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے۔‘‘