Sunan Abi Dawood Hadith 4730 (سنن أبي داود)
[4730]صحیح
صحیح مسلم (2968)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
-حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ سُہَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِيہِ, أَنَّہُ سَمِعَہُ يُحَدِّثُ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ نَاسٌ: يَا رَسُولَ اللہِ! أَنَرَی رَبَّنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ: ہَلْ تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ الشَّمْسِ فِي الظَّہِيرَةِ لَيْسَتْ فِي سَحَابَةٍ؟. قَالُوا: لَا،قَالَ: ہَلْ تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ لَيْسَ فِي سَحَابَةٍ؟،قَالُوا: لَا،قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ لَا تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَتِہِ إِلَّا كَمَا تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ أَحَدِہِمَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ لوگوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کیا قیامت کے روز ہم اپنے رب عزوجل کو دیکھیں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’بھلا عین دوپہر کے وقت ‘ جب فضا میں کوئی بادل وغیرہ نہ ہو ‘ تمہیں سورج کے دیکھنے میں کوئی الجھن یا مشکل ہوتی ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: نہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’کیا تمہیں چودھویں کی رات میں ‘ جب کوئی بادل وغیرہ نہ ہو ‘ چاند کے دیکھنے میں کوئی دقت ہوتی ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: نہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تمہیں اس کے دیکھنے میں کوئی دقت اور مشکل نہیں ہو گی مگر اتنی ہی جتنی چاند یا سورج کے دیکھنے میں ہوتی ہے۔‘‘ (کوئی مشکل نہیں ہو گی)۔