Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4734 (سنن أبي داود)

[4734]إسنادہ صحیح

أخرجہ الترمذي (2925 وسندہ صحیح)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ،أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ،حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ،عَنْ سَالِمٍ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَعْرِضُ نَفْسَہُ عَلَی النَّاسِ فِي الْمَوْقِفِ! فَقَالَ: أَلَا رَجُلٌ يَحْمِلُنِي إِلَی قَوْمِہِ؟ فَإِنَّ قُرَيْشًا قَدْ مَنَعُونِي أَنْ أُبَلِّغَ كَلَامَ رَبِّي.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ (ابتدائی بعثت کے دنوں میں) رسول اللہ ﷺ میدان عرفات میں اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے پیش کرتے تھے اور کہتے تھے: ’’سنو! کوئی مجھے اپنی قوم کی طرف لے جائے ‘ بلاشبہ قریش نے مجھے اپنے رب کا کلام پہنچانے سے روک دیا ہے۔‘‘